تركی میں "حضرت فاطمہ(س)" كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

تركی میں "حضرت فاطمہ(س)" كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

12:17 - June 09, 2010
خبر کا کوڈ: 1936823
ثقافتی گروپ: تركی كی انجمن اخوت كی كوششوں سے ۷ جون كو اس ملك كے صوبے "شانلی اورفا" كے شہر "بيرجيك" میں حضرت فاطمہ(س) كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا' نے medya73 كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بيرجيك شہر كے گرلز مڈل سكول كی طالبات كے ايك گروپ كے مذہبی ترانے اور تلاوت قرآن كريم كے ساتھ اس سيمينار كا آغاز ہوا ہے۔
اس كے بعد اس شہر كی بعض مسلمان خواتين نے حضرت فاطمہ(س) كے فضائل اور بچوں كی تربيت اور زندگی میں پيغمبر اكرم(ص) كی بیٹی كو عملی نمونہ قرار دينا اور شوہر داری كے بارے میں حضرت فاطمہ(س) كی ذمہ داری جيسے موضوعات كے بارے میں تقارير كی ہیں۔
593529

نظرات بینندگان
captcha