مصر ؛ بچوں كے لیے حفظ قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

IQNA

مصر ؛ بچوں كے لیے حفظ قرآن كريم مقابلوں كا انعقاد

19:34 - May 31, 2011
خبر کا کوڈ: 2131759
بين الاقوامی گروپ : مصر كی وزارت اوقاف و امور اسلامی كے زير اہتمام اسكندریہ شہر میں چار سال سے كم عمر بچوں كے درميان حفظ قرآن كے مقابلے جاری ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ الاھرام سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وزارت اوقاف كے ترجمان محمد وھدان نے اس بارے بتايا : یہ مقابلے رواں ہفتے كے اوائل میں مصر كے شہر اسكندریہ میں شروع ہو چكے ہیں اور ۱۵ جون تك جاری رہیں گے ۔
محمد وھدان نے آخر میں كہا : جو بچے ان مقابلوں میں ۹۰ فيصد نمبر لیں گے انہیں مصر كے صوبہ اسكندریہ كے نمائندوں كے عنوان سے انتخاب كيا جائے گا اور مصر كے قومی مقابلوں كے لیے ان كے نام پيش كیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ چار سال سے كم عمر بچوں كے قرآنی مقابلوں میں پوزيشن لينے والے بچوں كو حج كے سفر پر روانہ كيا جائے گا ۔
800767
نظرات بینندگان
captcha