ہندوستان ؛ شہادت امام علی (ع) كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

IQNA

ہندوستان ؛ شہادت امام علی (ع) كی مناسبت سے مجلس عزا كا انعقاد

سياسی و اجتماعی گروپ : لكھنؤ شہر میں واقع ثقافتی انسٹی ٹيوٹ مؤمل كے زير اہتمام شہادت امام علی ( ع) كی مناسبت سے تعزيتی پروگرام ۲۲ اگست كو منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق یہ پروگرام مقامی وقت كے مطابق صبح ۱۱ بجے لكھنؤ شہر كی مسلمان خواتين كی موجودگی میں منعقد ہو گا ۔
اس پروگرام میں امانت فاطمہ امام علی ( ع) كے اخلاقی فضائل اور امام كی جانب سے اجتماعی مصلحتوں كی خاطر فداكاری كے موضوع پر خطاب كریں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس تقريب كے اختتام پر نوحہ خوانی اور سينہ زنی ہو گی ۔
847077