بحرين كے عوامی انقلاب كو كچلنے میں مدد كرنے پر سعودی شہزادے كو " نشان بحرين " ديا گيا !

IQNA

بحرين كے عوامی انقلاب كو كچلنے میں مدد كرنے پر سعودی شہزادے كو " نشان بحرين " ديا گيا !

20:53 - May 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2338040
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے بادشاہ نے سعودی عرب كے شہزادے وليد بن طلال كو بحرين كے عوامی انقلاب كو كچلنے میں مدد پر " نشان بحرين " عطا كيا۔
ايران كی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے بحرين كے بادشاہ حمد بن عيسی آل خليفہ نے الصافریہ محل میں سعودی شہزادے وليدبن طلال سے ملاقات كی اور اسے نشان نحرين عطا كيا۔
حمد بن عيسی آل خليفہ نے اس ملاقات میں كہا بحرين اور سعودی عرب ايك ہی ملك ہیں، جدا نہیں ہوں گے اور دونوں ممالك ہر ميدان میں آپس میں تاريخی اور برادرانہ تعلقات ركھتے ہیں ۔
بحرين میں ايك سال سے عوام آل خليفہ حكومت كے جبر و تشدد كے خلاف احتجاج كررہے ہیں ۔ ليكن آل خليفہ سيكورٹی فورسزز سعودی عرب كی فورسزز كی حمايت سے ان پرآمن مظاہروں پر تشدد كر رہی ہے جسے آج تك سينكڑوں لوگ شہيد اور زخمی ہوچكے ہیں ۔
1020335
نظرات بینندگان
captcha