حرم امام حسين (ع)؛ گرميوں میں حفظ قرآن كريم كے كورس كا آغاز

IQNA

حرم امام حسين (ع)؛ گرميوں میں حفظ قرآن كريم كے كورس كا آغاز

21:28 - May 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2338052
بين الاقوامی گروپ: دس جون كو حفظ قرآن كريم كے كورس كا آغاز دارالقرآن كريم كے زير اہتمام حضرت امام حسين (ع) كے حرم میں منعقد ہورہا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حضرت امام حسين (ع)كے حرم سے وابستہ دارالقرآن الكريم نے اعلان كيا ہے كہ ان كورسز میں شركت كے خواہاں طلاب كے لئے رجسٹريشن كا آغاز 5 مئی سے ہوچكا ہے اور 5 جون تك جاری رہے گا۔
اس اعلانیہ میں آيا ہے كہ یہ كورس 10 جون سے حرم امام حسين (ع) كے صحن میں شروع ہوگا۔
واضح رہے كہ یہ دارالقرآن الكريم عراق كے سرگرم قرآنی مراكز میں سے ہے كہ جو ہر سال قرآنی سرگرمياں ملك كے مختلف علاقوں میں انعقاد كراتا ہے۔
یہ قرآنی مركز عراق كے مذہبی طلاب كے درميان قرآن كريم كا پہلا مقابلہ يكم جون كو حضرت امام حسين (ع) كے حرم میں منعقد كرارہا ہے۔
1019008
نظرات بینندگان
captcha