جرمنی ؛ موبائل فونز كے لیے حج نيويگيشن سافٹ وئيركی تياری

IQNA

جرمنی ؛ موبائل فونز كے لیے حج نيويگيشن سافٹ وئيركی تياری

23:02 - May 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2338087
بين الاقوامی گروپ : جرمنی میں مقيم ايك مسلمان طالب علم كے توسط سے موبائل فونز كے لیے حج نيويگيشن (ج پی ايس) سافٹ وئير تيار كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «On Islam»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شٹوٹگارٹ يونيورسٹی سے كمپيوٹر سائنس میں ايم اے كی ڈگری لينے والے طالب علم "حبيب الرحمان داستگری" نے روزنامہ "گلوبل پوسٹ Global Post" كے ساتھ خصوصی گفتگوكے دوران اس سافٹ وئير كی تياری كے بارے میں وضاحت پيش كی ہے ۔
۳۲ سال پہلے اپنے والدين كی افغانستان سے جرمنی ہجرت كے بعد شہر "مينٹس" میں پيدا ہونے والے اس ہونہار طالب علم نے اعلان كيا ہے كہ یہ سافٹ وئير حج كے دوران حجاج بيت اللہ كو راستوں كی رہنمائی میں مدد فراہم كرنے كی غرض سے تيار كيا گيا ہے ۔

انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس سافٹ وئير كو اس طرح تيار كيا گيا ہے كہ جيسے ہی حجاج كرام مكہ میں داخل ہوں گے یہ خود بخود فعال ہو جائے گا اور زائرين كی رہائشگا ، عبادتی اماكن تك پہنچنے كے لیے بہتر راستوں كی رہنمائی اور اپنے رہائشگاہ پر واپس لوٹنے میں مدد فراہم كرے گا۔
1018916
نظرات بینندگان
captcha