"حولہ" كے المناك حادثے میں مسلح دہشت گرد ملوث ہیں : شام

IQNA

"حولہ" كے المناك حادثے میں مسلح دہشت گرد ملوث ہیں : شام

23:02 - May 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2338088
بين الاقوامی گروپ : دمشق میں شام كی وزارت خارجہ كے ترجمان نے پريس كانفرنس كےدوران اعلان كيا ہے كہ "حولہ" كے المناك واقعے میں حكومتی سيكورٹی فورسز كی دخل اندازی كے بارے میں میڈيا كی خبریں حقيقت سے عاری ہیں اور اس قتل عام كے اصل ذمہ دار مسلح دہشت گرد ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ sns.sy، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲۷ مئی كو شامی وزارت خارجہ كے ترجمان "جہاد مقدسی" نے پريس كانفرنس كے دوران اعلان كياہے كہ "حولہ" میں ہونے والے قتل عام كی ذمہ دار شام كی سركاری سيكورٹی فورسز نہیں ہیں اور ہم اس مجرمانہ اقدام كہ جس كا ہدف شامی عوام تھے ، كی پرزور مذمت كرتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ میڈيا میں اس دہشت گردانہ اقدام كے بارے میں حقائق منتشرنہیں كیے گئے اور مغربی حكام بھی ہر ممكنہ وسيلے سے شام كو ملزم قرار دے كرغير ملكی فوجوں كے ذريعے شام كی سرزمين پر قبضہ كرنا چاہتے ہیں ۔
1019021
نظرات بینندگان
captcha