مصری پبليشرزكی اشاعت قرآن پرنئے ٹيكس لاگوكرنے پرتنقيد

IQNA

مصری پبليشرزكی اشاعت قرآن پرنئے ٹيكس لاگوكرنے پرتنقيد

20:13 - May 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2338426
بين الاقوامی گروپ : پبليشرز يونين مصر نے۲۹ مئی كو قاہرہ میں ايك اجلاس منعقد كيا جس میں الازہراسلامی مركز كی طرف سے اشاعت قرآن پرنئے ٹيكس لگانے پر تنقيد كی اور اس مركز كی طرف سے ڈیڑھ سال سے قرآن شائع كرنے كے لیے اجازت نامہ صادرنہ كرنے پر بھی اعتراض كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ﴿Shorouknews﴾ نیٹ ورك سے نقل كيا ہے پبليشرز يونين مصر كے اس اجلاس میں الازہر اسلامی مركز سے مطالبہ كيا كہ الازہر اپنے قوانين اور معيار كے مطابق قرآن كی پرنٹنگ پر نگران آرگنائزيشن تشكيل دے ۔
اوراس مسئلہ كے حل كے لیے پبليشرز يونين نے الازہر اسلامی مركز كے شيخ احمد الطيب كو ايك خط لكھا ہے جس میں درخواست كی گئی ہے كہ مصری شہريوں اور پرنٹنگ پريس كو قرآن شائع كرنے كی اجازت نہ دے بلكہ ۱۹۶۵ كے تصويب شدہ قانون كے مطابق فقط رجسٹرڈ شدہ پبليشرز كو قرآن شائع كونے كی اجازت دی جائے۔
1020388
نظرات بینندگان
captcha