ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اخبار (الشعب اليومیہ) سے نقل كيا ہے اس كنونشن كی انتظامی كمیٹی كے سر براہ رياض الشعيبی نے پريس كانفرنس میں اعلان كيا ۔ اس كنونشن كا سلوگن ''ہمارا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں'' ہے اور یہ تين دن جاری رہے گا
انہوں نے كہا : اس كنونشن میں شركت كے لئے مقامی اور ريجينل سطح سے 1103 افراد كو منتخب كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : تحريك اسلامی (النہضت ) تيونس نے اس كنونشن میں شركت كے لئے تيونس كی سياسی پارٹيوں كی متعدد شخصيات كے علاوہ عالم اسلام كی۲00 عربی اور غير عربی شخصيات كو دعوت دی ہے ۔ اس میں ليبيا كی عبوری كونسل كے صدر مصطفی عبد الجليل، الجزائر قومی آزادی پارٹی كے سيكرٹری جنرل عبد العزيز بالخادم، سوڈان كی الامۃ پارٹی كے صادق المھدی، تحريك اسلامی فلسطين حماس كے خالد مشعل شامل ہیں ۔
1049506