ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے نمائندے نے كوالالمپور سے رپورٹ دی ہے ملائيشيا كے ۵۴ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں قرّا كی تلاوت گذشتہ رات ۱۲ جولائی كو اختتام پذير ہوچكی ہے ۔ جمہوری اسلامی ايران كے نمائندے امين پويا جو قومی قرائت قرآن كے مقابلوں میں دوسرے نمبر پر تھے نے مقابلوں كی تيسری رات قرائت پيش كی تھی اور استاد ابوالقاسمی كی بقول باقی قرّا كی نسبت بہترين قرائت كی تھی ۔ مصر، ملائيشا اور مراكش كے قرّا نے آخری رات تلاوت كی تھی۔
بين الاقوامی قرآنی استاد عبائی نے ملأيشيا كے قاری كے بارے میں كہا كہ اس كی تلاوت كی سطح امين پويا سے كمتر تھی كيونكہ اس كے وقف اور ابتدا كے مسئلہ میں واضح غلطياں كیں ان مقابلوں كے نتائج كا اعلان آج رات اختتامی تقريب میں ہوگا۔
۱۰۵۱۵۳۰