ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے فلسطین سے نکلنے والے اخبار «الأيام»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخوان المسلمین اردن نے ملک میں اصلاحات کے حوالے سے بدنیتی کی بنا پر آئندہ پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔
اخوان المسلمین اردن کے نمائندے زكی بنی ترشيد، نے اس بارے بتایا : اخوان المسلمین کی مجلس شوری نے کل ۱۲ جولائی کو ایک نشست منعقد کر کے اپنے موقف کا جائزہ لینے کے بعد انتخابی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : اخوان المسلمین کی مجلس شورٰی کے ۵۲ ارکان میں سے ۴۹ نے اصلاحات کے عدم نفاذ کو اپنے بائیکاٹ کی علت قرار دیا ہے ۔
1051669