نائجيريا كے صوبوں میں اسلامی مدارس كا افتتاح

IQNA

نائجيريا كے صوبوں میں اسلامی مدارس كا افتتاح

23:55 - July 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2368315
قرآنی سرگرميوں كا گروپ : نائجيريا كا شيعہ اسلامی ثقافتی انسٹی ٹيوٹ (حيدر) ملك كے مختلف صوبوں میں اسلامی اور قرآنی ثقافت كی ترويج كے لیے اسلامی مدارس كا افتتاح كرے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقا كی رپورٹ كے مطابق ، اس اسلامی انسٹی ٹيوٹ كے متعدد اراكين نے ملك كے ممتاز عالم دين شيخ حافظ محمد سعيد كے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون كے ذريعے ۱۹۹۶ سے ۲۰۰۰ء تك مختلف صوبوں میں اسلامی مدارس كا افتتاح كيا ہے اور افريقا میں اسلام كی نماياں ترقی كے پيش نظر انسٹی ٹٰيوٹ نے اس شعبے میں مزيد كام كرنے كا فيصلہ كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس اسلامی انسٹی ٹيوٹ نے دينی ، سياسی ، سماجی ، ثقافتی ، عقيدتی ، تجارتی ، اقتصادی ، سيكورٹی ، قانونی ، دنياوی اور اخروی امور كے بارے میں لوگوں كو آگاہی فراہم كرنے اور ان كے مقابل پراپنی ذمہ داريوں كی شناخت كے لیے اسلامی مدرسوں كے قيام كا آغاز كيا ہے ۔
1050430
نظرات بینندگان
captcha