ولايت كے ساتھ عشق معرفت كے ساتھ ہو / امام علی (ع) جہاد و شہادت كے ميدان میں ہر اوّل دستہ

IQNA

ولايت كے ساتھ عشق معرفت كے ساتھ ہو / امام علی (ع) جہاد و شہادت كے ميدان میں ہر اوّل دستہ

سياسی گروپ : حجت الاسلام رئيسی نے معرفت كے بغير محبت كو غير ممكن قرار ديا اور كہا : امام علی (ع) كے ساتھ محبت شناخت اور معرفت كے ساتھ ہو ؛ ضروری ہے كہ ولايت كے ساتھ عشق معرفت كے ساتھ ہو ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق عدلیہ كے معاون اول نے آج نماز جمعہ تہران میں خطبوں سے قبل اپنے خطاب میں امام علی (ع) كی بارگاہ میں خراج عقيدت پيش كيا ۔
مجلس خبرگان رہبری كے ممبر نے خيال ظاہر كيا : وجود مقدس پيغمبر اسلام (ص) كے بيانات اور قرآنی آيات كی روشنی میں راہ خدا میں جہاد ، شہادت اور جدوجہد كے حوالے سے امام علی (ع) ہر اول دستہ ہیں جيسا كہ قرآن كريم فرماتا ہے : «لَا یَسْتَوِی مِنكُم مَّنْ أَنفَقَ مِن قَبْلِ الْفَتْحِ وَقَاتَلَ أُوْلَئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً».
1075088