عراق میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ، ۲۷ اگست كو عراق كا سفر كرنے والے ايران كے محكمہ حج و زيارت كے سربراہ حجت الاسلام "موسوی" بغداد پہنچے ہیں جن كا ايران كے سفير "حسن دانائی فر" نے استقبال كيا ہے ۔
حسن دنائی فر نے اپنی گفتگو كے دوران عراقی زائرين كے ايران كی طرف سفر كی اہميت كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : گزشتہ سال كے دوران ۷لاكھ ۴۰ ہزار عراقی زائرين نے ايران كا سفر كيا ہے جن میں سے ۱ لاكھ ۴۰ ہزار افراد كا تعلق عراق كے سنی نشين شمالی علاقوں سے تھا اسی طرح ۶لاكھ افراد عراق كے شيعہ علاقوں سے تعلق ركھنے والے تھے ۔
1086224