افغانستان میں قرآن نذر آتش كرنے پرامريكی فوجيوں كو سزا سنا دی گئی

IQNA

افغانستان میں قرآن نذر آتش كرنے پرامريكی فوجيوں كو سزا سنا دی گئی

23:44 - August 31, 2012
خبر کا کوڈ: 2402216
بين الاقوامی گروپ : شمالی افغانستان میں واقع بگرام ائيربيس پر امريكی فوجيوں كی جانب سے اسلامی كتابوں اور قرآن كريم نذر آتش كرنے پر امريكی عدالت نے ملوث افراد کو سزا سنا دی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «Associated Press»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۲۷ اگست کو ان چھ امریکی فوجیوں کو عدالت کی جانب سے بری کردیا گیا تھا اور صرف انتظامی جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے ترجمان "ایمل فیضی" نے اعلان کیا : اس وقت صدارتی دفتر امریکی فوجیوں کو دی گئی سزا کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے اور جلد ہی اس عدالتی فیصلے کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرے گا۔
ان سب چیزوں کے باوجود ابھی امریکی حکام دعوی کرتے ہیں کہ قرآن کریم کو نادانستہ طور پر نذر آتش کیا گیا تھا
1087031
نظرات بینندگان
captcha