امريكی جيلوں میں با جماعت نماز ادا كرنے كی اجازت

IQNA

امريكی جيلوں میں با جماعت نماز ادا كرنے كی اجازت

23:42 - January 14, 2013
خبر کا کوڈ: 2480248
بين الاقوامی گروپ : امريكہ كی ايك عدالت نے ملك بھر كی جيلوں میں قيد مسلمانوں كو با جماعت نماز ادا كرنے كی اجازت دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «mooslym» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ امريكی رياست انڈيانا كے فیڈرل جج "جين ميجنوس سٹينسون" نے ملك بھر كی جيلوں میں قيد مسلمان قيديوں كو نماز جماعت قائم كرنے كی اجازت دی ہے ۔
واضح رہے كہ یہ حكم انڈيانا كی جيل میں سيكورٹی مسائل كی وجہ سے نماز جماعت پر پابندی عائد كرنے اور اس كے خلاف امريكن سول لبرٹيج يونين كے احتجاج كے بعد جاری كيا گيا ہے ۔
سٹينسون نے يونين كی شكايت سننے كے بعد جيل میں نماز جماعت پر پابندی كی مخالفت كرتے ہوئے اس امر كو مذہبی اور فكری آزادی كے خلاف قرار ديا ہے ۔
1171379
نظرات بینندگان
captcha