مصر میں "25 جنوری" انقلاب كی سالگرہ كے موقع پر احتجاجی مظاہروں كی كال

IQNA

مصر میں "25 جنوری" انقلاب كی سالگرہ كے موقع پر احتجاجی مظاہروں كی كال

19:47 - January 22, 2013
خبر کا کوڈ: 2484756
بين الاقوامی گروپ : مصر كے انقلابی جوانوں كی يونين نے ايك بيان كے ذريعے ۲۵ جنوری بروز جمعہ كو عوامی انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر مظاہرے برپا كرنے كی اپيل كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "اخبار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ مذكورہ يونين نے مصری عوام سے جمعہ كے دن انقلاب كی دوسری سالگرہ كے موقع پر مظاہروں كے لیے سكڑوں پر نكلنے اور "آزاد زندگی ؛ اجتماعی عدل وانصاف" پر مشتمل فلك شگاف نعرے لگانے كی اپيل كی ہے ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا : ان مظاہروں كا ہدف عوامی انقلاب كو جاری ركھنے پر زور دينا ہے ايسا انقلاب جس كی خاطر شہدا كا پاك خون بہايا گيا اور مصری عوام كبھی بھی شہدا كے قاتلوں كو معاف نہیں كرے گی ۔
1175788
نظرات بینندگان
captcha