مصر ؛ "حفظ قرآن كی روشیں اور مہارتیں" كے عنوان سے كانفرنس كا اہتمام

IQNA

مصر ؛ "حفظ قرآن كی روشیں اور مہارتیں" كے عنوان سے كانفرنس كا اہتمام

23:13 - January 25, 2013
خبر کا کوڈ: 2485794
بين الاقوامی گروپ : ۲۷ سے ۳۰ جنوری تك مصر كے شہر "العين السخنہ" میں "حفظ قرآن كريم كی روشیں اور مہارتیں " كے عنوان سے تعليمی كانفرنس منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہاہے كہ یہ كانفرنس اسلامی علوم وثقافت آرگنائزيشن (ايسسكو) كی كوششوں سے مختلف اسلامی ممالك كے پچاس سے زائد قاريوں اور حفاظ كی شركت كے ساتھ منعقد كی جائے گی۔
واضح رہے كہ جامع الازہر كے نمائندوں سميت مصر كے قرآنی مراكز سے تعلق ركھنے والے پچاس سے زائد افراد اس بين الاقوامی كانفرنس میں شركت كریں گے۔
اس بين الاقوامی كانفرنس كا ہدف حفظ قرآن كی مختلف روشوں كے بارے میں آگاہی كو فروغ دينا ، حفظ قرآن كے حوالے سے تازہ ترين تحقيقات كے نتائج كو پيش كرنا اور كلام الہی كے صحيح حفظ كی تقافت كو پھيلانا ہے ۔
1177237
نظرات بینندگان
captcha