ییرس :-جشن عید میلاد النبی (ص)کا پہلا بڑا پروگرام فرانس کے شہر پیئر فیت کی مسجد میں منعقد ہوا

IQNA

ییرس :-جشن عید میلاد النبی (ص)کا پہلا بڑا پروگرام فرانس کے شہر پیئر فیت کی مسجد میں منعقد ہوا

9:55 - January 02, 2015
خبر کا کوڈ: 2667289
بین الاقوامی گروپ: )سید المرسلین خاتم النبین حضرت محمد (ص) کے یوم ولادت کے سلسلے میں جشن عید میلاد النبی کی تقریبات کا سلسلہ فرانس میں گذشتہ کئی دنوں سے جاری ہے

ایکنا نیوز-جشن عید میلاد النبی (ص)کا پہلا بڑا پروگرام فرانس کے شہر پیئر فیت کی مسجد میں منعقد ہوا جس میں برطانیہ سے مشہور عالم دین سید منور حسین شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے جشن میلاد کی اس تقریب میں ہزاروں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی سید منور حسین شاہ بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضور نبی کریم (ص)وجہِ وجودِ کائنات ہیں اور رحمت العالمین نے اپنی ساری زندگی توحید،حق سچ ،پیارو محبت، رواداری اورانسانیت کا درس دیا۔جشن عید میلاد النبی (ص) کا سب سے بڑا پروگرام مسجد قبا میں ہوا جہاں سے میلادالنبی ﷺ کا بہت بڑا جلوس تین کلو میٹر تک شہر کی شاہراہوں اور گلیوں سے گزر کر مسجد قبا پہنچا۔جلوس میں شامل ہزاروں فرزندان توحیداور عاشقان رسول درودسلام پیش کرتے رہے ،معروف نعت خوانوں نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتیں پیش کیں اور جلو س کی رونق کو دوبالاکیا۔جشن عید النبی (ص) کے اس بڑے جلوس کی بدولت ویلئیر لو بیل شہر کی گلیاں اللہُ اکبر اور یارسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھیں۔ اس جلوس میں نوجوانوں نے میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے بنائے گئے سینکڑوں سبز جھنڈے ، جھنڈیاں اور بینرز اٹھارکھے تھے جس سے یہ محسوس ہوتا تھا جیسے سبز جھنڈوں کی بہار آگئی ہے سبزجھنڈوں کی بدولت جلوس کی رونق کو چارچاند لگے ہوئے تھے ۔مسجد قباسے شروع ہونے والا جلوس ڈیڑھ گھنٹہ تک شہر کی گلیوں میں گھومتا رہا اس دوران ہزاروں فرانسیسیوں نے حضورنبی کریم (ص) کی ولادت اورحیات طیبہ کے بارے میں شرکاء سے سوالات کئے اور کئی لوگوں نے حضور (ص) کی ولادت کے جشن منانے پر شرکاء کو مبارکباد دی۔جشن میلاد النبی (ص) کا جلوس شہر کی گلیوں میں چکر لگاکر جب واپس مسجد قبا میں پہنچا تو حضور نبی کریم (ص) کی ولادت ،شان مصطفی،درود پاک کی فضیلت اور سرکارِ دوعالم کی شفاعت پر سید منورحسین شاہ بخاری اور دوسرے مقررین نے تفصیلی خطاب کیا۔مقررین نے کہا ہم اپنے اورعزیزوں کے بچوں کی پیدائش کی خوشیاں مناتے ہیں تو کیا ہمیں اللہ کے حبیب اور رحمت العالمین کی آمد پر جشن نہیں منانا چاہیے جو تمام انسانیت کیلئے رحمت ہیں اور ہمیں قیامت کے دن اپنی شفاعت سے عذابِ جہنم سے بچائیں گے۔مقررین کے خطاب کے دوران مسجد قبا کے تمام ہال عاشقان رسول سے بھرے ہوئے تھے جو بار بار یارسول اللہ کے نعرے لگاکر دلوں کو گرمارہے تھے۔فرانس میں میلاد النبی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں اورمزید کئی دنوں تک  سلسلہ جاری رہے گا۔

 

ٹیگس: جشن ، عید ، میلاد ، فرانس
نظرات بینندگان
captcha