موصل شہر کی آزادی سے داعش کی کمر ٹوٹ جائے گی:العبیدی

IQNA

موصل شہر کی آزادی سے داعش کی کمر ٹوٹ جائے گی:العبیدی

16:24 - January 04, 2015
خبر کا کوڈ: 2670917
بین الاقوامی گروپ:عراق کے وزیر دفاع نے کہا ہےکہ موصل شہر کی آزادی کے ساتھ ہی، عراق سے دہشتگرد گروہ داعش کے وجود کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو- السومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق خالد العبیدی نے عراقی شہریوں کے خلاف داعش کے دہشتگردوں کے وحشیانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موصل شہر کی آزادی، عراق میں دہشتگرد گروہوں کی بنیادوں کو ہلا دےگی اوراس شہر کی آزادی کےساتھ ہی ملک سےدہشتگردوں کاخاتمہ ہوجائے گا۔

عراق کے وزیر دفاع نے کہا کہ دہشتگردوں سے مقابلے کے لئے، فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے اور عراق کی فوج کو ملک کے تمام سیاسی گروہوں اور قبائل کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب عراق کی فوج نے کرد فدایی فورسز کی مدد سے صوبے نینوا کےشہر موصل کے جنوب مشرق میں کنعوص اور شیخ حمد کے علاقوں کو دہشتگرد گروہ داعش سے خالی کروالیا ہے۔
عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس اور کرد فدایی فورسز نے موصل شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے لئے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے اور تمام تر توجہ موصل شہر کی آزادی پر مرکوز کر رکھی ہے۔

63448

ٹیگس: عراق ، داعش ، موصل
نظرات بینندگان
captcha