جماعت اسلامی پاکستان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

IQNA

جماعت اسلامی پاکستان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

15:55 - January 16, 2015
خبر کا کوڈ: 2714920
بین الاقوامی گروپ:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے فرانس کے ایک جریدے میں حضور اکرم ص کی شان میں گستاخانہ کارٹون کی اشاعت کے خلاف آج جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے فرانس کے ایک جریدے میں حضور اکرم ص کی شان میں گستاخانہ کارٹون کی اشاعت کے خلاف  بروز جمعہ ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی پروگراموں میں بھرپور شرکت کر کے حضور اکرم سے والہانہ محبت کا ثبوت دیں۔

جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ جمعہ کے روز ملک بھر کے عوام کو سڑکوں پر آکر اس عزم کا اظہار کرنا چاہئے کہ حرمت رسول کے لئے وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پْر امن آئینی اور جمہوری ذرائع سے ملک میں تبدیلی اور انقلاب پر یقین رکھتی ہے بلکہ مینار پاکستان لاہور میں نومبر میں ہونے والے اجتماع میں بیرون ممالک سے آئے ہوئے اسلامی تحریکوں کے مندوبین کی بھی یہ متفقہ رائے تھی کہ دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے پْر امن آئینی اور جمہوری ذرائع اختیار کرنا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ محلاتی سازشوں اور شارٹ کٹ طریقوں سے جو تبدیلی آتی ہے وہ نہ تو پائدار ہوتی ہے اور نہ ہی اسے مطلوبہ عوامی حمایت حاصل ہوتی ہے۔ پْر امن جمہوری اور آئینی ذرائع سے بھر پور عوامی حمایت کے حصول کے ذریعے تبدیلی کے لئے جدوجہد یقینا صبر آزما کام ہے لیکن جو تبدیلی بھر پور عوامی حمایت اور پْرامن جمہوری ذرائع سے آتی ہے وہ پائیدار ہوتی ہے اور اسے اپنے مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لئے عوامی حمایت بھی حاصل ہوتی ہے۔

63981

ٹیگس: جماعت ، اسلامی ، عوام
نظرات بینندگان
captcha