پاکستان ؛ توہین رسالت کسی صورت قابل برداشت نہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین

IQNA

پاکستان ؛ توہین رسالت کسی صورت قابل برداشت نہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین

8:30 - January 17, 2015
خبر کا کوڈ: 2716977
بین الاقوامی گروپ: اسلامی کانفرنس تنظیم بھرپور انداز میں احتجاج کرے۔ پریس کانفرنس میں مطالبہ

ایکنا نیوز-
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس سے سیکریڑی جنرل کوئٹہ ڈویژن سید عباس علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انسانیت کے خلاف ہے ۔ حکومت ، مسلم ممالک اور خصوصاً او آئی سی کو اس معاملے میں اپنا بھر بور سفارتی کردار ادا کرکے شعائر اسلام کی توہین کے سلسلے کو بند کروانا چاہیے ۔ پیغمبر اسلام کی مسلسل توہین پر عالمی انسانی اداروں کی خاموشی ان کے کردار کو مشکوک بنا رہی ہے۔ ہم آزادی اظہار رائے کے قائل ہیں لیکن اسے دیگر مذاہب و اقوام کے مقدسات کی توہین کا جواز ہرگز نہیں بنانا چاہیے اور اپنی رائے کا اظہار انسانیت کے دائرہ حدود میں رہ کر ہی کرنی چاہیے۔ ورنہ دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ پیغمبر اسلام کی توہین در حقیقت پورے انسانیت کی توہین ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں میں اس توہین آمیز خاکوں کے خلاف مظاہرے کیے گئے ہیں اور صدر مملکت نے بھی شدید غم و غصے کا اظھار کرتے ہوئے توہین آمیز خاکوں کی مذمت کی ہے.

 

نظرات بینندگان
captcha