مدینہ منورہ ؛قرآنی نمائش بعنوان «قرآن اور اسکا پیغام» کا افتتاح

IQNA

مدینہ منورہ ؛قرآنی نمائش بعنوان «قرآن اور اسکا پیغام» کا افتتاح

8:38 - September 09, 2015
خبر کا کوڈ: 3360684
بین الاقوامی گروپ: قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے قرآنی نمایشگاہ کا افتتاح آج ہوگا

ایکنا نیوز-  روزنامه «Saudi Gazette»کے مطابق وزارت اوقاف کی جانب سے منعقدہ اس نمائش کا افتتاح مدینہ منورہ کے امیر  فیصل بن سلمان بن عبدالعزیزکریں گے
نمائش مسجدالنبی(ص) کے جنوبی حصے میں منقعد ہوگی جسمیں قرآنی کی تاریخی مقام کر اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے

نمائش میں مختلف اسٹال بعنوان، تاریخ قرآن، حفظ قرآن، قرآنی پڑھنے والے موضوعات، تفسیر قرآن، ویڈیو سیکشن ، ٹیکنالوجی قران کی خدمت میں ، تربیت قرآنی اصولوں کے مطابق ، حفظ قرآنی کے ماڈرن طریقے ترتیب دیے گئے ہیں
نمائش میں قدیم قرآنی نسخے، قرآن کو حفظ کرنے کے جدید آلات بھی موجود ہیں
اس نمائش کا مقصد قرآنی تعلیمات، قرآن سیکھنے اور سیکھانے کی ترغیب اور اہم قرآنی موضوعات کو متعارف کرانا ہے
قرآنی نمایش میں خصوصی طور پر طالبعلموں کو دعوت دی جائے گی اور مختلف زبانوں میں نمائش سے متعلق بروشرز چھاپا گیا ہے

مختلف ہالوں میں ویڈیو اور مستند فلم دکھانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے .

اس سے پہلے وزارت اوقاف کی کوششوں سے  «أسماء الله الحسنی» اور «حضرت محمد(ص)» کے عنوان سے بھی نمائش منعقد ہوچکی ہے۔

3360302

نظرات بینندگان
captcha