ملک دشمن این جی اوز کو چھوٹ اور مدارس پر قدغن کہاں کا انصاف ہے ؟ جمعیت نظریاتی

IQNA

ملک دشمن این جی اوز کو چھوٹ اور مدارس پر قدغن کہاں کا انصاف ہے ؟ جمعیت نظریاتی

8:36 - September 15, 2015
خبر کا کوڈ: 3362613
بین الاقوامی گروپ: مغربی ثقافت کے لیے پاکستان کے اسلامی معاشرے میں کوئی جگہ موجود نہیں ۔ مولانا عصمت اللہ

ایکنا نیوز- جمعیت علما اسلام نظریاتی کے امیر مولانا عصمت اللہ اور دیگر رہنماوں نے مدارس پر چھاپوں اور سخت حکومتی اقدام کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے حکومتی رویے کو نادرست قرار دیا
نواں کلی میں ایک جسلہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے امیر نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد معاشرے میں مغربی تمدن کو فروغ دینا ہے کیونکہ مدارس پر سختی اور ملک دشمن این جی اوز کو کھلی چھوٹ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ غیر اسلامی ثقافت کی ترویج کی کوشش کی جارہی ہے
مقررین نے کہا کہ ملک میں درپیش مشکلات کی وجہ یہی ہے کہ اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ نہیں کیا جارہا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلام مخالف سرگرمیوں اور ثقافت کے لیے کوئی جگہ موجود نہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ بعض دیوبندی مدارس کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے شواہد ملنے کے بعد مدارس رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

ٹیگس: مدارس ، این ، جی ، اوز ، جمعیت ، اسلام
نظرات بینندگان
captcha