شہادتوں سے افواجِ پاکستان کے عزّت و احترام میں مزید اضافہ ہواہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم میڈیا سیل

IQNA

شہادتوں سے افواجِ پاکستان کے عزّت و احترام میں مزید اضافہ ہواہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم میڈیا سیل

13:01 - September 20, 2015
خبر کا کوڈ: 3365361
بین الاقوامی گروپ:سعودی نواز طالبان کے ہاتھوں پاکستان آرمی کے جوانوں کی شہادت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین قم کے میڈیا سیل کا خصوصی اجلاس دفتر وحدت مسلمین قم میں منعقد ہواجس میں پاکستان آرمی کے شہیدہونے والے جوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

ایکنا نیوز-شفقنا-اراکین اجلاس نے پشاور میں ایئرفورس کی بیس پر حملے پر گہرے رنج و غم کا ظہار کرتے ہوئے  کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کی آشیرباد کے بغیر کوئی ٹولہ پاکستان آرمی کے خلاف کاروائی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

اس موقع پر مجلسِ وحدت مسلمین قم کے میڈیا سیکرٹری نذر حافی نے اپنی گفتگو کے دوران کہاکہ پاکستانی عوام سعودی عرب اور امریکہ کو اچھی طرح پہچان چکی ہے اور اس وقت وطنِ عزیز کے دفاع کے لئےپوری ملت  متحد ہوکر پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 

اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم قم کی میڈیا ایکشن کمیٹی کے انچارج سید مدثر امیر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں سے مرتضی انصاری،وجاہت علی،مختارنجفی اور سید قمر حسینی نے کہا کہ پاکستانی قوم افواجِ پاکستان پرفخر کرتی ہے اور سعودی و امریکہ نواز ٹولوں کی ان بزدلانہ کاروائیوں نے پاک فوج کا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ ان شہادتوں سے افواجِ پاکستان کے عزّت و احترام میں مزید اضافہ ہواہے۔

 

اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم قم کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حجت الاسلام  گلزار احمد جعفری نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور سعودی عرب اور امریکہ کے نمک خوار دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کی۔

50059

نظرات بینندگان
captcha