پیمرا نے سعودی مخالف پروگرام سے روک دیا !

IQNA

پیمرا نے سعودی مخالف پروگرام سے روک دیا !

7:32 - October 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3377243
بین الاقوامی گروپ: ایک غیرقابل یقین حکم میں سعودی عرب کو دوست ملک کا نام دیکر منا واقعے کے حوالے سےسعودی مخالف نشریات سے منع کیا گیا

ایکنا نیوز- پاکستان الیکٹرونک میڈیا اتھارٹی نے ایک غیر متوقع فیصلے میں منا واقعے میں تمام چینلز کو سعودی مخالف نشریات سے منع اور سینکڑوں جانوں کے نقصان پر خاموش رہنے کا حکم دیا ہے۔ کیپٹل ٹی وی نے اس حکم پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستانیوں کے حقوق کی بات کرنا سازش ہے۔ کیا سعودی امیگریشن پر پاکستانیوں کو ذلیل کرنا درست ہے  اور جب پاکستان کے خلاف عرب امارات دھمکیاں دیتے ہیں تو اس وقت پیمرا کہاں تھا یا جب امریکہ اپنے ایک قاتل شہری کو آزاد کرنے کے لیے تمام قوانین پامال کرتا ہے تو پیمرا کیوں خاموش تھا ؟
قابل ذکر ہے کہ منا واقعے میں بعض زرائع کے مطابق ہزاروں حجاج شہید اور زخمی ہوئے ہیں جسپر سعودی میڈیا مکمل خاموش ہے اور شہید حاجیوں کی تعداد صرف نو سو بتایا جارہا ہے.

 

نظرات بینندگان
captcha