ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (اینا) کے مطابق اسلامی تعلیمی-ثقافتی تنظیم آیسسکو کے ڈائریکٹر عبدالعزیز بن عثمان التویجیری
نے کوپن ہاگ میں توہین آمیز خاکوں کی نمایش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو روکنے اور اسپر پابندی کا مطالبہ کیا ہے
امریکی آرٹسٹوں کے بنائے گئے فن پاروں کی نمائش «اکسل تورف» کے میدان میں مقامی پولیس کی مدد سے منعقد کی گئی ہے
جہاں چار سو پولیس سیکورٹی پر مامور ہیں ۔
آیسسکو سربراہ نے اس نمائش کو اسلام کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مطلب دنیا بھر کے مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کرنا ہے
انہوں نے کہا کہ ایسے کام جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مکمل مخالف ہے کو یورپی یونین ، یونیسکو اور اقوام متحدہ سیمت دیگر عالمی اداروں کو روکنا چاہیے
التویجیری نے ڈنمارک حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے کام جو دنیا میں مذاہب اور اقوام میں ہم آہنگی اور بقائے باہمی کو نقصان پہنچاتا ہے کو روکا جائے
رسول اکرم (ص) کے حوالے سے ڈنماررک میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش بعنوان " ڈنمارک کو اسلامایز کرنے سے روکا جائے" گذشتہ ہفتے سے جاری ہے۔