شاعری مشرق علامہ اقبال کے فرزند جسٹس (ر)جاوید اقبال کا انتقال

IQNA

شاعری مشرق علامہ اقبال کے فرزند جسٹس (ر)جاوید اقبال کا انتقال

12:39 - October 03, 2015
خبر کا کوڈ: 3377751
بین الاقوامی گروپ:عظیم فلاسفر اور شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے

ایکنا نیوز- خاندانی ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال کینسر کے مرض میں مبتلا اور گذشتہ کچھ عرصے سے شوکت خانم ہسپتال میں زیرِ علاج تھے.

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال کے بیٹے ولید اقبال نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انتقال صبح 8 بجے کے قریب ہوا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ آج شام سوا 4 بجے گلبرگ، لاہور میں ادا کی جائے گی.

جسٹس (ر) جاوید اقبال 5 اکتوبر 1924 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے.

انھوں نے 1944 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے آنرز، 1948 میں انگریزی اور فلاسفی میں ماسٹرز جبکہ 30 سال کی عمر میں 1954 میں یونیورسٹی آف کیمبرج، یوکے سے ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی) کی ڈگری حاصل کی۔

1027455

ٹیگس: اقبال ، جسٹس ، لاہور ، وفات
نظرات بینندگان
captcha