کرغیزستان وزارت داخلہ: تعلیم کی کمی شدت پسند گروپ میں شمولیت کی اہم وجہ ہے

IQNA

کرغیزستان وزارت داخلہ: تعلیم کی کمی شدت پسند گروپ میں شمولیت کی اہم وجہ ہے

7:45 - October 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3378031
بین الاقوامی گروپ: رحیم سلیم‌اف کہا کہنا ہے کہ کرغیزستان کے جنوب میں جہالت کی وجہ سے بہت سے لوگ شدت پسند گروپس میں شامل ہورہے ہیں

ایکنا نیوز- روزنامه «وچرنی بیشکک» کے مطابق وزارت داخلہ کے اعلی عہدہ دار رحیم سلیم‌اف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کی کمی شدت پسند گروپ میں شمولیت کی اہم وجہ ہے
اور جنوبی علاقوں میں ہمارے جوان تعلیم کی کمی کی وجہ سے جوق در جوق شدت پسند گروپس میں شامل ہورہے ہیں۔
سلیم‌اف کا کہنا تھا کہ اکثر جوان پرایمری تعلیم کے بعد غربت کی وجہ سے تعلیم چھوڈ دیتے ہیں اور پھر بےروزگاری کی وجہ سے بعد میں شدت پسند گروپس میں شامل ہوجاتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ان بین الاقوامی شدت پسند گروپس میں شامل ہونے کے بعد یہ دیگر ممالک جیسے شام اور عراق وغیرہ میں چلے جاتے ہیں۔
سلیم‌اف نے کہا کہ باہر ممالک میں جانے والے شدت پسند افراد میں 122 خواتین اور 83 بچے بھی شریک ہیں۔

3377649

نظرات بینندگان
captcha