مصر نے شام میں روس کی فوجی موجودگی کا خیرمقدم کیا ہے

IQNA

مصر نے شام میں روس کی فوجی موجودگی کا خیرمقدم کیا ہے

12:32 - October 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3379273
بین الاقوامی گروپ:مصر نے شا م میں روس کی فوجی کارروائیوں اور موجودگی کی حمایت کا اعلان کیا ہے

ایکنا نیوز- سحرٹی وی- روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے  کہا ہے کہ روس کی عسکری صلاحیتوں کے پیش نظر داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں روس کی شمولیت ، شام اور دیگر علاقوں  میں دہشت گردوں  کی نابودی میں موثر واقع ہوگی-ان کا کہنا تھا کہ   شام میں روس کی فوجی موجودگی  دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک بڑی مدد ہوگی

اس سے پہلے  روس نے  علان کیا تھا کہ وہ شام میں تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کرے گا- یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں روس کے فضائی حملوں پر امریکہ اور اس کے اتحادی شدید تنقیدیں کرتے آرہے ہیں۔

198967

ٹیگس: مصر ، روس ، امریکہ ، داعش ، شام ، حمایت
نظرات بینندگان
captcha