‘اسلام آباد میں بعض لوگ داعش سے وابستگی چاہتے ہیں’

IQNA

‘اسلام آباد میں بعض لوگ داعش سے وابستگی چاہتے ہیں’

12:36 - October 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3379275
بین الاقوامی گروپ:پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے داعش کو القاعدہ سے بھی بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر اس کا سایہ بھی پڑنے نہیں دیا جائے گا

ایکنا نیوز- فرانس کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ فار ڈیفنس این سیکیورٹی اسٹڈیز لندن میں خطاب کے دوران جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو داعش کے سائے سے بھی محفوظ رکھا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایسے لوگ موجود ہیں جو داعش سے وابستگی ظاہر کرنا چاہتے ہیں جو کہ ایک بہت خطرناک رحجان ہے۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ القاعدہ کے مقابلے میں داعش سے نمٹنا بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

شام اور عراق میں خود ساختہ خلافت قائم کرنے والی شدت پسند تنظیم کے حوالے سے جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ داعش مستقبل کا بڑا خطرہ محسوس ہوتی ہے، یہ ایک بڑا نام ہے، القاعدہ بھی بڑا نام ہے لیکن اب داعش اس سے زیادہ بڑا نام بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں مفاہمت ہونا بہت ضروری ہے، اگر اس کو درست انداز میں نہیں کیا گیا تو افغان طالبان کے بعض دھڑے بڑے نام کی طرف جا سکتے ہیں اور یہ بڑا نام داعش ہے۔

1027504

نظرات بینندگان
captcha