امریکہ؛ مسجد «ڈنور» پر پتھراو

IQNA

امریکہ؛ مسجد «ڈنور» پر پتھراو

8:45 - March 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502589
بین الاقوامی گروپ: نامعلوم شدت پسندوں نے کلارڈو ریاست کے شہر ڈنور کی مسجد پر پتھراو کرکے دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «denverite» کے مطابق کلارڈو میں مسلم کیمونٹی کے سربراہ بخاری کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے نماز فجر سے پہلے زبردستی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر ناکامی پر پتھراو کرکے مسجد کے دروازے اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا۔


انکا کہنا ہے کہ مسجد سے چوری تو نہیں ہوئی ہے مگر پولیس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان جرایم کا خاتمہ کریں۔


بخاری کے مطابق اس سے پہلے اس مسجد کے اندر کوڑا پھینکنے کا واقعہ پیش آچکا ہے۔


مسلم کیمونٹی کے سربراہ نے کہا کہ واقعے کے فورا بعد ڈنور شہر کے عوام نے واقعے پر افسوس اور یہاں کے مسلمانوں سے یکجہتی کا اظھار کیا

«آرپهوو» کی پولیس واقعے کے بارے میں تحقیق کررہی ہے۔

3579100

نظرات بینندگان
captcha