مصری میوزیم میں قرآن کوفی اور کلید کعبه کی نمائش + تصاویر

IQNA

مصری میوزیم میں قرآن کوفی اور کلید کعبه کی نمائش + تصاویر

8:53 - March 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3502591
بین الاقوامی گروپ: مصر کے میوزیم میں خط کوفی میں قدیم قرآنی نسخہ اور کلید کعبہ کو اہم تاریخی میراث میں قرار دیا جاتا ہے

مصری میوزیم میں قرآن کوفی اور کلید کعبه  کی نمائش + تصاویر

ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی «صدی البلد» کے مطابق مصری میوزیم کے اسلامی فن پاروں کے انچارج احمد الشوکی کا کہنا ہے : اس میوزیم میں درجنوں تاریخی فن پارے اور اشیاء موجود ہیں جنمیں کلید کعبہ یا خانہ کعبہ کی چابی اور خط کوفی میں قرآن مجید سب سے زیادہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے

انکا کہنا ہے کہ خط کوفی میں لکھا گیا قرآن مجید کا نسخہ دوسری صدی ہجری سے متعلق ہے اور سرخ رنگ کے اس قرآن کو قدیم ترین قرآنی نسخوں میں شمار کیا جاتا ہے

الشوکی کے مطابق ہرن کے کھال پر تحریر کیا گیا قرآن مجید خط کوفی میں نادر اور قابل دید نسخہ ہے

میوزیم کے ڈایریکٹر کا کہنا ہے کہ سال ۲۰۱۴ کو دہشت گردی کے واقعے میں مذکورہ قرآن مکمل طور پر محفوظ رہا۔

انکا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کی چابی کوپر اور چاندی کی بنی ہوئی ہے جو آٹھویں ہجری سے متعلق ہے

یہ چابی مملوکی بادشاہ «اشرف شعبان» کے دور کا ہے اور اسکو قدیم ترین چابی قرار دیا جاتا ہے

جسپر خط نسخ میں سوره فتح کی خطاطی بھی کنندہ کاری کی گئی ہے

سال ۲۰۱۴ کو اس میوزیم کے قریب دہشت گردانہ واقعے میں دھماکہ ہوا تھا تاہم موجود اشیاء زیادہ نقصان سے بچ گیے تھے۔

مصری میوزیم میں قرآن کوفی اور کلید کعبه  کی نمائش + تصاویر

مصری میوزیم میں قرآن کوفی اور کلید کعبه  کی نمائش + تصاویر

3579160

نظرات بینندگان
captcha