جرمنی؛ مسلمان طالبعلموں کی نماز پر پابندی عاید

IQNA

جرمنی؛ مسلمان طالبعلموں کی نماز پر پابندی عاید

7:45 - March 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502604
بین الاقوامی گروپ: جرمنی کے مغربی حصے کے میڈل اسکول میں اسکول انتظامیہ نے مسلمان طالبات کو نماز ادا کرنے سے منع کرکے نئی بحث چھیڑ دی

جرمنی؛ مسلمان طلبا کو نماز سے روک دیا گیا


ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم کے مطابق جرمن شہر«ووپرٹال» کے «یوهان رو» نامی اسکول میں واقعہ پیش آیا ہے۔ سوشل میڈیا کے مطابق یوهان رو (Johannes Rau ) اسکول میں ٹیچرز نے مسلمان طلبا کے ایک گروپ کو نماز سے روک دیا اور انہیں اسکول میں نماز سے منع کردیا۔


اسکول انتظامیہ نے واضح کیا کہ اسکول کی عمارت میں وضو کرنے اور نماز پڑھنے پر پابندی ہے اور ٹیچروں سے کہا گیاہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والے طلبا کا نام نوٹ کیا جائے۔


اس واقعے پر سوشل میڈیا میں شدید اعتراضات سامنے آرہے ہیں مگر جرمن کی شدت پسند تنظیم «آلترناٹیو فار جرمن» نے وقعے کو خوش آیند قرار دیا ہے۔ مذکور تنظیم نے فیس بک پر لکھا ہے کہ اس اقدام سے جرمن میں مہاجرین کی حمایت کرنے والی پالیسیوں کو شکست ہوگی۔


مغربی یورپ میں آبادی کے حوالے سے جرمنی دوسرا بڑا ملک شمار کیا جاتا ہے جہاں سب سے زیادہ مسلمان آباد ہے۔

3580141

نظرات بینندگان
captcha