ایکنا نیوز- مصباح القرآن ایجوکیشنل اکیڈمی اینڈ ویلفیر سوسایٹی کی سالانه تقریب تقسیم انعامات جنرل موسی کالج کے هال میں منعقد هوئی جس کی مجلس وحدت کے رهنما اور بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ممبر سید آغا رضا نے کی جبکه خصوصی مهمانوں میں ایس ایس پی جعفر، پروفیسر تاج اور امام جمعه سید هاشم موسوی سمیت اعلی حکام شریک تھے۔
اس موقع پر معاشرتی برائیوں اور قرانی اہمیت کے حوالے سے طلبا نے خوبصورت تقاریر کیے جبکه منقبت خوانی اور تلاوت بھی پروگرام میں شامل تھی ، اس موقع پر والدین، اساتذه کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں ڈاکٹر جواد رسولی کے قلم سے قرآن مجید کی کتابت اور خطاطی کے نسخے کی رونمائی بھی کی گیی جبکہ مہمانوں نے اس کی چھپایی میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد هوئی ، جس میں قرآنی شعبے کے علاوه اسپورٹس اور تعلیم شعبوں میں اعلی کارکردگی دکھانے والے بچوں کو انعامات دئیے گئے۔