حزب اللہ کے خلاف اسرائیل اور روس معاہدہ ہوگیا؟

IQNA

حزب اللہ کے خلاف اسرائیل اور روس معاہدہ ہوگیا؟

6:17 - March 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3502645
بین الاقوامی گروپ: ڈیمیٹری پیسكوف نے حزب اللہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت اور روس کے درمیان مفاہمت پر مبنی الجزیرہ ٹی وی چینل کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

ایکنا - ابلاغ نیوز کے مطابق روس کےکرملین ہاؤس کے ترجمان دیمیتري پیسكوف نے حزب اللہ لبنان کے خلاف صیہونی حکومت اور روس کے درمیان مفاہمت پر مبنی الجزیرہ ٹی وی چینل کے دعوے کو مسترد کر دیا۔انہوں جمعرات کو قطر کے اس ٹی وی چینل کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ماسکو نے اسرائیل کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے شام کی فضائی حدود کا استعمال کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الجزیرہ ٹی وی چینل کی یہ رپورٹ اور دعوی مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔

روسی صدر ولاديمير پوتين کے ترجمان کے حوالے سے اتارتاس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ دیمیتری پیسکوف کا کہنا تھا کہ میں اس خبر کے بارے میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا اور صرف اس بات پر زور دیتا ہوں کہ اس کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موضوع پر بات ہی نہیں ہوئی اور یہ مسئلہ زیر بحث ہی نہیں آیا۔

واضح رہے کہ الجزیرہ ٹی وی چینل نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنيامين نتن ياہو کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ ماسکو نے اسرائیل کو اجازت دی ہے کہ وہ حزب اللہ کے خلاف حملہ کرنے کے لئے شام کی فضائی حدود استعمال کر سکتا ہے۔صیہونی وزیر اعظم بنیامن نتن ياہو نے ماسکو میں روس کے صدر ولاديمير پوتين سے جمعرات کو ملاقات کی اور بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں شام کے مسئلے پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha