امارات قرآنی مقابلوں کا اعلان

IQNA

امارات قرآنی مقابلوں کا اعلان

8:10 - March 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502659
بین الاقوامی گروپ: امارات کے ادارہ اوقاف کے تعاون سے حفظ اور حسن قرآت مقابلوں کے لیے ناموں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے

امارات قرآنی مقابلوں کا اعلان


ایکنا نیوز- البیان نیوز کے مطابق امارات کے ادارہ اوقاف کے تعاون سے آٹھویں حفظ اور حسن قرآت کے مقابلوں کے لیے ناموں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے

طلاعیے کے مطابق امارات کے مختلف علمی اور مذہبی اداروں کے قرآء مقابلوں میں شرکت کے لیے رابطہ کرسکتے ہیں

ادارہ اوقاف کے سربراہ محمد مطر الکعبی کا کہنا ہے: حفظ اور تجوید مقابلوں کا مقصد جوانوں کو قرآنی تعلیمات کی جانب راغب کرانا اور انکی حوصلہ افزائی ہے

الکعبی کے مطابق مقابلے تین مراحل میں منعقد ہوں گے جبکہ آخری مرحلہ آٹھ مئی کو شروع ہوگا جو دس دن تک جاری رہے گا.


اور اس مرحلے کے کامیاب طلبا رمضان المبارک کے مقابلوں میں شریک ہوں گے۔

«جایزه اوقاف» کے عنوان سے مقابلوں میں حفظ کل قرآن، حفظ ۲۰ پارے، حفظ ۱۰ ، حفظ ۵ ، حفظ ۳ پارے اور تیسواں پارہ شامل ہے

رپورٹ کے مطابق حفظ کل قرآن میں پہلی پوزیشن ہولڈر کو ۳۰ هزار درهم، حفظ ۲۰ پارے کو ۲۰ هزار درهم، حفظ ۱۰ پارے کو۱۰ هزار درهم، حفظ پانچ پارے کو ۸ هزار درهم، حفظ تین پارے کو ۶ هزار درهم، تیسویں پارے کو ۴ هزار درهم، تلاوت اور تجوید میں مقام اول کو ۱۵ هزار درهم دیے جائیں گے۔

3583178

نظرات بینندگان
captcha