امریکہ؛ «کیررولینا» کی مساجد میں امریکنز کی آمد

IQNA

امریکہ؛ «کیررولینا» کی مساجد میں امریکنز کی آمد

8:13 - March 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502660
بین الاقوامی گروپ: جنوبی «کیررولینا» کے مساجد اوپن ڈے پروگرام میں سات سو غیر مسلم امریکنز نے مساجد کا دورہ کیا

امریکہ؛ «کیررولینا» کی مساجد میں امریکنز کی آمد


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «wncn» کے مطابق «کیررولینا» کے رالی شہر میں اسلامی مرکز کے تعاون سے مسجد اوپن ڈے منایا گیا

پروگرام میں عام امریکی شہریوں کے علاوہ بڑی تعداد میں پادری بھی موجود تھے جنہوں نے نماز باجماعت کا مشاہدہ کیا اور تلاوت پروگرام میں شرکت کیں۔

مسجد کے اطراف میں متعدد رنگین پلے کارڑز نصب تھے جنپر یہ جملہ درج تھا «امریکن مسلمانوں سے ملاقات کریں».


ماساچوسٹ یونیورسٹی کے انجنیر«محمد ابوطالب» جو اس مسجد کے امام اور دانشور ہے انہوں نے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ آج سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ لوگ اسلام اور دہشت گردی کو مساوی سمجھتے ہیں

انکا کہنا تھا کہ ہم اس تصورات کو مٹانے اور ہم آہنگی پیدا کرانے کے لیے کوشش کررہے ہیں ۔

رالی میں اسلامی مرکز نے سب کو دعوت دی ہے کہ وہ اسلام کے بارے میں آشنائی کے لیے اس مرکز کا دورہ کریں ۔

3583203

نظرات بینندگان
captcha