اردن؛ «مسلمان اور آج کی دنیا» سیمینار کا انعقاد

IQNA

اردن؛ «مسلمان اور آج کی دنیا» سیمینار کا انعقاد

8:23 - March 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502662
بین الاقوامی گروپ: «مسلمان اور آج کی دنیا» بین الاقوامی سیمینار اردن کے دارالحکومت امان میں شروع ہوچکا ہے

اردن؛  «مسلمان اور دنیا» سیمینار کا انعقاد


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «egynews.net» کے مطابق «مسلمان اور دنیا،بحران اور راہ حل» کے عنوان سے سیمینار میں بیس اسلامی اور عربی ممالک سے دانشور اور علما شریک ہیں

دو روزہ سیمینار میں عالم اسلامی میں فرقہ وارانہ جنگیں، میڈیا میں نفرت کا پرچار، امت میں نو اندیشی اور عصر حاضر میں مسلمانوں کا بحران وغیرہ کے مسایل پر غور کیے جارہے ہیں ۔

اعتدال پسند کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مروان الفاعوری نے افتتاحی تقریب س خطاب میں کہا : اس وقت دنیا عصر داعش جیسے بحران کی وجہ سے مشکلات میں گرفتار ہے اور مسایل کے حل کے لیے سیمینار میں درست راہ حل پر غورو فکر کی ضرورت ہے۔


تیونس کے دانشورعبدالفتاح مورو نے اس سیمینار کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں پر لگایے گیے الزامات کو دور کرنا اور رحمت و محبت کے پیغامات کو عام کرانا اہم ضرورت ہے

عراق کے سنی عالم دین عبداللطیف الهمیم نے کہا کہ اس وقت مسلمان شدت پسند اور دہشت گردی کے القابات سے نوازے جارہے ہیں مگر یقین ہے کہ تاریکی جلد چھٹ جایے گی اور اسلام کا حقیقی چہرہ واضح ہوگا

عالم اسلام کی علما انجمن کے سیکریٹری علی محی‌الدین قره داغی نے داعش اور شدت پسندی جیسے افکار کو مغربی سازش قرار دیتے ہویے کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ علما اسلامی کے حقیقی پیغامات کو عام کرانے کے لیے کوششیں کریں ۔

3583334

نظرات بینندگان
captcha