قطر میں عرب قاریوں کے حفظ مقابلوں کا آغاز

IQNA

قطر میں عرب قاریوں کے حفظ مقابلوں کا آغاز

8:25 - March 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3502663
بین الاقوامی گروپ: عرب قرآء کے درمیان آٹھویں بین الاقوامی حفظ مقابلے «ام‌الخیرمقابلے» قطر میں شروع ہوچکے ہیں

قطر میں عرب قاریوں کے حفظ مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی الشرق کے مطابق «ام‌الخیر» حفظ قرآنی مقابلوں میں پانچ عرب ممالک سے پینسٹھ مدرسوں کے تین سو طلبا شرکت کررہے ہیں

مقابلوں میں حفظ کل ہمراہ تلاوت و تجوید، حفظ ۲۰ پارے بمع تلاوت و تجوید، حفظ ۱۵ پارے، حفظ ۱۰ پارے اور حفظ ۵ پارے ہمراہ تلاوت و تجوید کے شامل ہیں

الدوحہ اسکول کے پرنسپل صالح آل‌ ابراهیم کا کہنا ہے: حفظ قرآن کریم «ام‌الخیر» کے بین الاقوامی مقابلے آٹھ سال سے منعقعد ہورہے ہیں جنمیں فلسطین، مصر اور بحرین سے طلبا شرکت کرتے ہیں

آل‌ ابراهیم کا کہنا ہے: مسلسل دو سال سے حفظ مقابلوں کے ہمراہ حافظ قرآن کی مثالی ماں کا مقابلہ بھی منعقد کیا جارہا ہے جنکو مختلف شعبوں میں پرکھنے کے بعد «ام‌الخیر»(خیر و برکت کی ماں) کا اعزاز دیا جاتا ہے۔


مقابلوں میں پرایمری ، میڈل اور ہائی اسکول کے طلبا کے مقابلے الگ الگ منعقد ہوتے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق طلبا کی عمر کے پیش نظر مکمل حفظ سے لیکر ایک پارے تک کے حفظ و تلاوت کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے اور ان مقابلوں کی تقریب انعامات کی محفل مئی کے مہینے میں منعقد ہوگی۔

3583146

نظرات بینندگان
captcha