میشی گن؛ «پیٹسفیلڈ» مسجد میں آتش سوزی کی تحقیقات جاری

IQNA

میشی گن؛ «پیٹسفیلڈ» مسجد میں آتش سوزی کی تحقیقات جاری

8:14 - March 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3502669
بین الاقوامی گروپ: امریکی ریاست میشی گن کے شہر «پیٹسفیلڈ» کے حکام نے ایف بی آئی اور دیگر اداروں سے مقامی مسجد میں آگ لگنے کی رپورٹ طلب کرلی

میشی گن میں «پیٹسفیلڈ» مسجد میں آتش سوزی کی تحقیق


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Islamic News» «پیٹسفیلڈ» مسجد میں ہفتے کو اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ گذشتہ چند ہفتوں سے متعدد امریکی مساجد میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں

«پیٹسفیلڈ» میں فایربریگیڈ حکام کا کہنا ہے : آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے مگر واقعے کی تحقیقات جاری ہیں

میشی گن میں اسلام کونسل کے سیکریٹری داوود ولید نے اس بارے میں کہا ہے کہ ہم واقعے کی شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔


انہوں نے ملوث افراد کی نشاندہی میں مدد کرنے والوں کے لیے ایک ہزار ڈالر کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔


فلوریڈا مسجد میں آگ لگانے والے ملزم کی نشاندہی پر بھی انعام کا اعلان کیا گیا تھا مگر اب تک مجرم کا پتہ نہیں چلایا جاسکا ہے تاہم ٹیکساس مسجد میں آگ لگانے والے مجرم کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مقدمہ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔


پچیس سالہ مارک وینسنٹ پرز جو ایک نسل پرست گروہ سے تعلق رکھتا ہے کا کہنا ہے کہ مسجد کے تمام ممبران دہشت گرد ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ شخص دیگر مساجد میں آگ لگانے کے واقعات میں ملوث ہوسکتا ہے۔

3583723

نظرات بینندگان
captcha