وزیراعظم کا سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم

IQNA

وزیراعظم کا سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم

10:49 - March 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3502671
بین الاقوامی گروپ: نبی اکرم ﷺ کے شان میں گستاخی ناقابل معافی عمل ہے اور ان سے محبت وعقیدت کا اظہار کرنا مسلمانوں کا قیمتی سرمایہ ہے

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہدایات کیں کہ سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد کی بندش کے فوری اقدامات کیے جائیں،اور ذمہ داروں کو بلا تفریق رنگ و نسل وفرقہ بلا تاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایات کیں کہ گستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس میں ملوث ملزمان کا پتہ لگانے سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے یومیہ بنیادوں پر آگاہ کیا جائے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گستاخانہ مواد کو ہٹانے اور مستقل طور پر اس کا راستہ روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبی اکرم ﷺ کے شان میں گستاخی ناقابل معافی عمل ہے اور ان سے محبت وعقیدت کا اظہار کرنا مسلمانوں کا قیمتی سرمایہ ہے۔

نظرات بینندگان
captcha