دہشتگرد تنظیم داعش افغانستان میں موجود ہے : دفتر خارجہ

IQNA

دہشتگرد تنظیم داعش افغانستان میں موجود ہے : دفتر خارجہ

15:16 - March 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3502681
بین الاقوامی گروپ: افغانستان میں موجود دہشت گرد بار بار پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاک افغان سرحد کی بندش عارضی ہے جلد ہی ضروری اقدامات اختیار کرنے کے بعد پاک افغان سرحد کو کھولا جائے گا۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نفیس زکریا نے بتایا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز دولت مشترکہ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لئے لندن کے دورے پر ہیں۔

نفیس زکریا نے کہا کہ ’افغانستان میں موجود دہشت گرد بار بار پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاک افغان سرحد کی بندش عارضی ہے جلد ہی ضروری اقدامات اختیار کرنے کے بعد پاک افغان سرحد کو کھولا جائے گا۔

نفیس زکریا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’داعش ایک دہشت گرد تنظیم ہے جو کہ افغانستان میں موجود ہے‘۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں متعدد کاررواییوں کی ذمہ داری تکفیری تنظیم داعش قبول کرچکی ہے مگر پاکستان میں اب تک اس کی موجودگی کے  بارے میں چہ میگوییاں جاری ہیں۔


نظرات بینندگان
captcha