لبنان میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب

IQNA

لبنان میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب

8:34 - March 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3502704
بین الاقوامی گروپ: طرابلس ایوارڑ قرآنی مقابلے بیروت کی مسجد «محمد الامین» میں شروع ہوچکے ہیں

لبنان میں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الدیار کے مطابق سوشل ڈیولپمنٹ فاونڈیشن اور لبنان کے دارالفتوی مرکز کے تعاون سے بین الاقوامی مقابلوں کا آغاز گذشتہ روزبیروت میں ہوچکا ہے

افتتاحی تقریب میں لبنان کے سابق وزیراعظم نجیب میقاتی، ، فؤاد سنیوره، تمام سلام، عبداللطیف دریان، مفتی اعظم، مالک الشعار، مفتی اعظم طرابلس، سلیم سوسان، مفتی صیدا، وزراء ، اسلامی ممالک کے سفراء اور دیگر اہم مذہبی اور حکومت کے اعلی عہدہ داران شریک تھے.


تقریب سے وزیراعظم «سعد الحریری»، اور مفتی اعظم لبنان عبداللطیف دریان نے خطاب کیا۔

قابل ذکر ہے کہ طرابلس ایوارڑ پروگرام میں مختلف ممالک سے بتّیس قرآء شریک ہیں جبکہ سعودی عرب، الجزایر، قطر اور عراق سے مختلف دانشور بھی خطاب کے لیے مدعو کیے گیے ہیں.


مقابلوں میں مصر کے ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں رہے ہیں.

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب جمعے کو شام ۱۸:۳۰ طرابلس کے آمفی تھیٹر کمپلیکس ہال میں منعقد ہوگی۔

3585381

نظرات بینندگان
captcha