کینیڈا؛ «چارلٹون» یونیورسٹی میں طلبا کو قرآن مجید کا تحفہ

IQNA

کینیڈا؛ «چارلٹون» یونیورسٹی میں طلبا کو قرآن مجید کا تحفہ

8:42 - March 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3502711
بین الاقوامی گروپ: کینیڈا کے دارالحکومت اٹاوا کی «چارلٹون» یونیورسٹی میں «هفته اسلام شناسی منایا جارہا ہے تاکہ اسلام اور اسلامی ثقافت سے عوام کوروشنا کرایا جاسکے

کینیڈا؛ «چارلٹون» یونیورسٹی میں طلبا کو قرآن مجید کا تحفہ


ایکنا نیوز- چارلٹون (The Charlatan) یونیورسٹی کے اخبار کے مطابق پیر سے ہفتہ اسلامی شناسی شروع کیا گیا ہے جسکا مقصد اسلامی ثقافت کو متعارف کرانا ہے

اس پروگرام میں مختلف زبانوں میں قرآن مجید تقسیم کرانا بھی شامل ہے.


قرآنی اسٹالوں پرقابل طلبا دیگر طالبعلموں کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے بھی موجود ہیں

ثقافتی اسٹال، حجاب اسٹال اور مختلف تفریح اسٹالز بھی لگائے گیے ہیں تاکہ طالبعلموں کو محظوظ کرایا جاسکے۔


ہفتہ اسلامی شناسی کمیٹی کے رکن «بيفتو هلو» کا اس بارے میں کہنا ہے : بہت سے لوگ اسلام کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اور اسکے لیے وہ میڈیا اور غیر موثق منابع کا سہارا لیتے ہیں جو قطعا درست نہیں ۔


انکا کہناتھا کہ اس کے لیے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ برراہ راست مسلمانوں سے ملاقات کی جائے اور اسی حوالے سے مذکورہ ہفتے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

3585524

نظرات بینندگان
captcha