کیلفورنیا میں «اسلام شناسی» نشست کا اہتمام

IQNA

کیلفورنیا میں «اسلام شناسی» نشست کا اہتمام

8:50 - March 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3502712
بین الاقوامی گروپ: «درك اسلام» کے عنوان سے کیلفورنیا کے شہر«پالو آلٹو» نشست کا مقصد اسلام کے بارے میں نادرست تصورات کو مٹانا ہے

کیلفورنیا میں «اسلام شناسی» نشست کا اہتمام


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «MV Voice» کے مطابق سابقہ سنیٹر اور پالوآلٹّ شہر کے مئیر «جو سيميٹين» کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں مسلمانوں اور دیگر اقوام کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لیے سلسلہ وار نشستیں منعقد کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے

اس حوالے سے پہلی نشست «مسلمان ہونے کا مفھوم» کے عنوان سے تین اپریل کو «کامن‌ویلتھ کلب کیلفورنیا» سیمینار ہال میں منعقد ہوگی

سيميٹين نے نیوز چینل سے گفتگو مں کہا : مختلف ثقافتوں کی شناخت کے بغیر غلط فھمیاں پیدا ہوجاتی ہیں اور ان نشستوں کے زریعے سے اسلام کے بارے میں لوگ بہتر طور پر آشنایی حاصل کرسکتے ہیں.


دوسری نشست " سیاست اور تازہ ترین واقعات اور انکے مسلمان اور اسلام پر اثرات" کے عنوان سے نو مئی کو جبکہ " مسلمان عورت اور اسلام میں خواتین کے مقام پر کے عنوان سے تیسری اور آخری نشست بائیس مئی کو منعقد ہوگی.


اسلامی کونسل آف امریکہ نے عوام سے ان نشستوں میں بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے

ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے اسلام فوبیا میں شدت آچکی ہے اور انکے حالیہ مسلم مخالف فیصلوں کے بعد سے مسایل میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔

3585525

نظرات بینندگان
captcha