ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق مختلف ممالک اور اقوام سے تعلق رکھنے والے عاشقان امام حسین(ع) نے محرم کا آغاز کردیا ہے، مختلف ممالک جیسے امریکہ ، پاکستان، کینیا، ھنڈوراس اور افغانستان سے تعلق رکھنے والوں نے امریکی ریاست «کلراڈو» کے شہر ڈنور کی مسجد حضرت «فاطمه(س)» کو علموں اور سیاہ پرچموں سے سجا دیا۔
مذکورہ مسجد میں مجالس کا آغاز ہوچکا ہے جو چودہ دن تک جاری رہیں گی۔
ڈنور شہر کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ امام مظلوم نے ہمیں یہاں متحد کردیا ہے
مجالس کی انتظامیہ کے مطابق محرم اور ذکر اهل بیت(ع) کا مقصد ان کی یاد کو زندہ رکھنا ہے۔/