برطانیہ میں ٹرمپ کے خلاف عوامی مظاہرہ

IQNA

برطانیہ میں ٹرمپ کے خلاف عوامی مظاہرہ

7:50 - December 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3503886
بین الاقوامی گروپ: لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے اسلام مخالف ویڈیو چلانے پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا

برطانیہ میں ٹرمپ کے خلاف عوامی مظاہرہ


ایکنا نیوز- Press TV؛ کے مطابق مظاہرین «نسل پرستی نہیں چلے گی» اور «ڈونالڈٹرمپ نامنظور» کے نعرے لگا کر امریکی صدر کے دورہ برطانیہ منسوخ کرانے کا مطالبہ کررہے تھے

مظاہرے کا اہتمام نسل پرستی کے مخالف تنظیم کے توسط سے ٹوئیٹر پر اسلام مخالف ویڈیوچلانے پرکیا گیا تھا

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک اسلام مخالف ویڈیو کو ری وایرل کردیا تھا جسے عالمی سطح پر اعتراضات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس ویڈیو کو برطانوی اسلام مخالف سیاست دان جیڈا فرنسن نے چلایا تھا جسمیں چند جوانوں پر تشدد کے ساتھ ایک مسیحی مجسمے کو توڑنے کے واقعے کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کی گیی ہے۔


مذکور سیاست دان کو بارہا عدالت میں اسلام مخالف اقدامات پر طلب کیا گیا ہے ۔

تھریسامے کا ترجمان بھی ٹرمپ کے اس اقدام کو قابل مذمت قرار دے چکا ہے۔

امریکی صدر نے اس مذمت کے جواب میں کہا تھا کہ بہتر ہے کہ تم دہشت گردی سے نمٹنے کے خلاف توجہ مرکز کرو، اس واقعے پر دونوں اتحادی میں ایک حد تک بدمزگی پیدا ہوچکی ہے/.

3668954

نظرات بینندگان
captcha