وزارت اوقاف کے تعاون سے؛ الجزائرمیں قومی ہفتہ قرآن کا اہتمام

IQNA

وزارت اوقاف کے تعاون سے؛ الجزائرمیں قومی ہفتہ قرآن کا اہتمام

7:36 - December 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503967
بین الاقوامی گروپ: انیسویں «قوم ہفتہ قرآن» " قرآن میں روحانی تربیت کے عنوان سے شروع کیا گیا ہے

وزارت اوقاف کے تعاون سے؛الجزائرمیں قومی ہفتہ قرآن کا اہتمام

 

ایکنا نیوز-  الجزایرمیڈیا کے مطابق «قوم ہفتہ قرآن» کی افتتاحی تقریب میں چھ سو قرآء، علما ، دانشور اور سفارت کار موجود تھے

 

الجزایرکے وزیر اوقاف و مذہبی امور«محمد عیسی» نے تقریب سے خطاب میں کہا: فضول خرچی اور مادہ پرستی کی ثقافت اسلامی معاشروں کے مستقبل کے لیے خطرناک رجحان ہے۔

 

انہوں نے ان مسایل کے حل کے لیے قرآنی ثقافت اور تعلیمات کو موثر قرار دیتے ہوئے علما سے کہا کہ وہ اس حوالے سے معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

علما اور دانشوروں کی نشست، مستقبل میں معنوی اورروحانی تعلیمات کا کردار اور نسل نو کی تربیت دیگر پروگرامز میں شامل ہیں جو اس قرآنی ہفتے کے موقع پر منعقد ہوں گے

 

قابل ذکر ہے کہ الجزایر میں قومی ہفتہ قرآن وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جسکی نظارت صدر مملکت کریں گے۔/

3674078

نظرات بینندگان
captcha