دھمکیوں کے بعد؛ کینساس کے مسلمان مساجد کی سیکورٹی کے حوالے سے پریشان

IQNA

دھمکیوں کے بعد؛ کینساس کے مسلمان مساجد کی سیکورٹی کے حوالے سے پریشان

7:41 - December 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503968
بین الاقوامی گروپ: امریکی ریاست کینساس کے شہر " ویچیٹا" کے مسلمانوں نے دھمکیاں ملنے پر مساجد سیکورٹی میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے

دھمکیوں کے بعد؛کینساس کے مسلمانوں نے مساجد کی سیکورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کردیا

 

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے KWCH؛ کے مطابق فیس بک پر مساجد کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گیی ہے۔

 

ویچیٹا کے مسلمان حسن مدی کا کہنا ہے کہ عبادت خانے کو نشانہ بنانے کی دھمکی وحشت ناک ہے

انکا کہنا تھا کہ فیس بک پر کہا گیا ہے کہ مساجد اور اسلامی مراکز کو فایرنگ کا نشانہ بنایا جائے جو ایک سنجیدہ دھمکی ہے۔

 

حسن مدی کا مزید کہنا ہے کہ مساجد میں خواتین اور بچے بھی آتے ہیں اور انکی حفاظت لازم ہے۔

 

انکا کہنا تھا: شاید یہ ایک مذاق ہو مگر اس سے پہلے مساجد،کلیسا اور دیگر عبادت خانوں پر حملے ہوچکے ہیں لہذا اس کو سنجیدہ انداز میں لیا جائے تو بہترہے۔

 

ویچیٹا مسلم کیمونٹی نے بھی واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

 

امریکہ میں اسلامی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی واقعات کے بعد اس دھمکی کو بھی سنجیدہ لیا جائے تاکہ کسی حادثے سے بچا جاسکے۔

 

اسلامی کونسل نے پولیس سے سیکورٹی میں اضافے کی درخواست کی ہے۔

اسلامی کونسل نے تمام مساجد انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے سیکورٹی کتاب جو اس ادارے کی شایع کردہ ہے کا مطالعہ کرکے حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

 

ٹرمپ کے بعد سے امریکہ میں اسلامو فوبیا میں روبروز اضافہ ہورہا ہے/.

3674020

نظرات بینندگان
captcha